Tabassum

Add To collaction

وفاِ نساء

*کون کہتا ہے عورت وفا دار نہیں ہوتی*



*❤️!!بیوی کی اپنے شوہر سے وفا داری کی محبت بھری داستان!!❤️*



*ایک دفعہ اپنے ہمسفر سے تھوڑی سی وفا تو کر کے دیکھو تھوڑی سی محبت تو دے کر دیکھو وہ ساری زندگی تمہارے قدموں میں نہ گزار دے تو کہنا.وہ بیچاری عزت محبت کے علاوہ مانگتی بھی کیا ہے. عورت محبت میں تمہارے قدم نہ چوم لے تو کہنا.*


*ماں مجھ سے نہیں ہوتے یہ گھر کے کام نہ ہی میں نے کرنے ہیں*
*پاپا دیکھو ماں ہر* *وقت کام کرنے کے لیئے کہتی رہتی ہے الیشبا نے پاپا کے کندھے پہ سر رکھتے ہوئے کہا* 
۔۔
*پاپا نے سر پہ ہاتھ رکھتے ہوئے کہا میں صدقے جاوں اپنی شہزادی پہ کیوں کرے میری جان کام* 
*کام۔کرنے کے لیئے ہے نا تمہاری ماں* 
*ماں نے منہ بناتے ہوئے کہا بس باپ کے پیار نے بگاڑ رکھا ہے کل کو شادی بھی کرنی ہے اسکی*
*کچھ سیکھ جائے گی تو کام آئے گا اس کے 
الیشبا ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے چلی گئی وہاں ماں تمہاری تو باتیں ختم نہیں ہو گی*
الیشبا بہت لاڈلی تھی ماں باپ کی 
پڑھی لکھی تھی خوبصورت تھی بس باتوں میں بہت تیز تھی ہر وقت بولتی رہتی تھی بزنس می ماسٹر کیا تھا 
ایک دن ماں نے کسی بات سے ڈانٹ دیا تو دو دن تک بھوکی رہی کھانا نا کھایا پھر باپ نے مشکل سے منایا 
یہاں تک کے کچن میں اگر چلی جاتی تو دھوئیں سے اس کی سانس رک جاتی تھی دل گھبرانے لگتا تھا اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے تھے 
ہر وقت اے سی میں رہنے والی تھوڑی سی بھی گرمی برداشت نہ ہوتی تھی اس سے 
الیشبا لاڈلی ہی اتنی تھی کے باپ نے کبھی کسی چیز کی کمی نہ ہونے دی تھی 
وقت گزرتا گیا 
الیشبا کی شادی طے ہو گئی شاکر سے 
شاکر بہت ہی اچھا لڑکا تھا اس کا اپنا چھوٹا سا بزنس تھا 
پہلی ملاقات ہوئی منگنی کے دن 
منگنی کی رسم نبھائی گئی تو اکیلے دونوں کو وقت دیا گیا 
الیشبا نے پوچھا آپ کو کیسی ہمسفر چاہیے 
شاکر نے مسکرا کر کہا شادی کے بعد بتاوں گا 
الیشبا نے کہا لیکن مجھے تو وہ ہمسفر چاہیئے جو میرا بہت سارا خیال رکھے کھانا بنا کر دے گھر کے سارے کام کرے اور رات کو مجھ سے ڈھیر ساری باتیں کرے 
شاکر مسکرانے لگا یہ بھی صیح کہا آپ نے 
پھر آپ ایسا کرنا بارات آپ لے کے جانا اور دلہا بیاہ کر اپنے گھر لے آنا دونوں ہنسی مذاق کر رہے تھے 
وقت تھا باپ سے جدائی کا 
ماں کے بنا جینے کا 
باپ کے کندھے سے دور ہونے کا 
جس ماں کے بنا ایک سانس نہ آتی تھی اس ماں سے دور ہونے کا 
جو باپ روزانہ سینے لگایا کرتا اس باپ سے دور ہونے کا 
الیشبا سوچ رہی تھی کاش میں چھوٹی ہی رہتی پاپا 
آپ سے جدا نہ ہوتی 
پاپا آخری لمحات ہیں حقدار بدل جائے گا 
آپ دور ہو جائیں گے آپ کے پاس بھی آون گی تو پرائی بن کر 
وہ چیخ چیخ کر رو رہی تھی 
کتنا عجیب کھیل ہے نا دنیا کا 
جس گھر سجایا سنوارا جس گھر میں بچپن سے جوانی تک کا/سفر کیا جس گھر میں باپ نے نخرے اٹھائے ماں نے سینے سے لگایا وہ گھر پل بھر میں بیگانہ ہو گیا اب کے گھر بھی آوں گی تو مہمان بن کر 
شادی ہو گئی 
شاکر تھک چکا تھا دن بھر کی تھکن سے 
اس نے کہا الیشبا آپ بھی تھک گئی ہیں باتیں تو ڈھیر ساری کرنی ہیں لیکن آج مجھ سے نہ ہوں گی سو جاو اور فجر کی نماز کے وقت کا الارم لگا لو نماز پڑھیں ہے 
الیشبا ڈر رہی تھی 
شاکر نے الیشبا کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا سینے پہ رکھا اور سو گیا الیشبا ساری رات جاگتی رہی وہ بھی پاس لیٹ گئی 
صبح فجر کی نماز ادا کی سب رسمیں نبھائی گئیں 
اب نئی زنگی کا آغاز تھا 
شاکر معمول کے مطابق اپنے آفس جانے لگا تھا 
صبح اٹھتا تو سیاپا یہ تھا کے الیشبا کو کھانا بنانا نہیں آتا تھا 
خود کھانا بناتا ناشتہ تیار کرتا اور الیشبا کو جگا کر ناشتہ ایک ساتھ کرتے تھے پھر آفس جایا کرتا تھا 
الیشبا اتنا سوچتی نہیں تھی کے شاکر خود کھانا بناتا ہے میں بھی سیکھ لوں الیشبا کوئی بھی فرمائش کرتی پلک جھپکتے ہیں شاکر پوری کر دیا کرتا تھا 
الیشبا کو بابا کا پیار ماں کا سینہ لگانا نہیں ستاتا تھا کیوں ہمسفر بہت اچھا تھا 
سب کہتے تھے کب تک بنا کر کھلائے گا شاکر اس لڑکی کو تو شرم ہی نہیں ہے 
شوہر کام۔بھی کرتا ہے اور کھانا بھی بنا کر دیتا ہے 
جب شاکر کو ان باتوں کا پتہ چلا تو اس نے الیشبا کو سینے سے لگایا اور کہنے لگا میری جان لوگوں کو کہنے دو جو کہتے ہیں 
الیشبا تم نے ماں باپ کو چھوڑا ہے اپنا گھر چھوڑ دیا اپنوں کو چھوڑ دیا صرف چند وعدوں کے نام پہ تم میرا ہاتھ تھام۔کر میرے ساتھ آ گئی تم نے اپنے بابا کا نام مٹا کر اپنے نام کے ساتھ میرا نام لکھ لیا تمہاری ساری خواہشیں مجھ تک محدود ہو گئیں تو میری راجکماری میں کھانا بنا دیتا ہوں تو کیا ہوا تم آہستہ آہستہ سیکھ جاو گئ پھر تو تم ہی بنایا کرو بھی زندگی بھر مزے مزے کے کھانے 
الیشبا کی آنکھیں نم ہو گئی تھیں اس نے کہا شاکر مرد تو بہت بڑے ہوتے ہیں سنا تھا نمک زیادہ ہو جانے مرد اپنی بیوی کو مارتے ہیں گالیاں دیتے ہیں 
کھانا ٹھنڈا دینے پہ مرد اپنی بیوی کو مارتا ہے 
اپنی کوئی خواہش بتا دو تو مرد گالیاں دیتا ہے 
لیکن شاکرتم۔بھی تو مرد ہو نا لیکن تم۔کتنے الگ ہو نا 
لگتا ہے تم فرشتہ ہو 6 مہنے سے ہم ساتھ ہیں تم خود کھانا بناتے ہو برتن واش کرتے ہو گھر کے سارے کام بھی کرتے ہو لیکن کبھی مجھے کچھ بھی کرنے کے لیئے نہیں کہا مجھے کبھی جتایا ہی نہیں 
شاکر کل سے میں بھی کھانا بنانا سیکھوں گی او کے میرے فرشتہ جی 
شاکر مسکرا کر کہنے لگا تم اور کھانا رہنے دو میں خود تو پہلے سیکھ لوں 
مطلب تم کو بھی نہیں آتا 
شاکر نے کہا آتا ہے نا لیکن تھوڑا تھوڑا 
پہلے دن آج الیشبا کچن میں آئی تھی اس سے برداشت نہیں ہو رہا تھا لیکن محبت ہی ایسی تھی ہمسفر ساتھ تھا 
شاکر نے املیٹ بنانا سکھایا وہ روز اس کو نئی نئی ڈش بنانا سکھایا کرتا تھا 
دن گزرے گئے الیشبا کھانا بنانا سیکھ گئی تھی 
الیشبا بہت خوش تھی وہ اب خود ناشتہ بناتی تھی چائے بناتی تھی 
الیشبا گھر سنبھالنے لگی تھی سب محلے والے کہا کرتے تھے خدا نے کتنی محبت کرنے والی جوڑی بنائی ہے 
ہر ماں دعا کیا کرتی تھی یا خدا شاکر جیسا شوہر اور الیشبا جیسا نصیب کرنا میری بیٹی کا 
شاکر رات کو آتا تھک جایا کرتی تھی الیشبا 
وہ کہتا الیشبا تھک جاتی ہو نا پاگل نہ کیا کرو اتنا کام میں ہوں نا کر لیا کروں گا 
الیشبا بس سینے سے لگ جایا کرتی تھی اور کہتی دیکھو میری تھکان کا علاج تمہارے سینے لگ جانا بس۔۔۔۔۔
ایک دن شاکر آفس سے واپس آ رہا تھا اس کا ایکسیڈینٹ ہو گیا 
محبت کو کسی نظر لگ گئی تھی یا نصیب میں امتحاں باقی تھے 
الیشبا انتظار کر رہی تھی آج گیارہ ہو گئے
بہت پریشان تھی بار بار موبائل دیکھ رہی تھی کال کر رہی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آ رہا تھا 
اچانک سے فون کی گھنٹی بجی جی
ہیلو شاکر کہاں رہ گئے جان 
اتنے میں انجانی سی آواز سنائی دی جی میڈم میں شاکر نہیں احمد بات کر رہا ہوں 
شاکر آپ کے کیا لگتے ہیں 
الیشبا پریشان ہو گئی جی شاکر کی وائف ہوں 
او تو میڈم پلیز آپ لائف کیئر ہسپتال آ جائیں میں ڈاکٹر احمد بات کر رہا ہوں آپ کے شوہر کا ایکسیڈینٹ ہوا ہے 
الیشبا کی سانس رک گئی آنسو سے پلکیں بھیگ گئی شاکر جلدی سے ٹیکسی کی اور ہسپتال چلی گئی 
وہاں الیشبا کے ماں بابا بھی آگئے تھے 
ڈاکٹرز نے بتایا بہت سیرئس کیس ہے ابھی کچھ نہی کہا جا سکتا 
الیشبا تو رو رو کر پاگل ہو رہی تھی 
ماں میرا شاکر ماں وہ ٹھیک ہو جائے گا نا ماں نے آنسو صاف کرتے ہوئے کہا ہاں میری جان کچھ نہیں ہو گا شاکر ہو اللہ سب ٹھیک کرے گا 
دعا کرو اللہ سے 
الیشبا ساری رات جاگتی رہی 
8 گھنٹوں کے بعد ڈاکٹرز بے بتایا کے سوری 
دماغ میں گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے 
شاکر کومہ میں جا چکا ہے 
اس میں کچھ کہا نہیں جا سکتا کتنے دن کتنے مہینے لگ سکتے ہیں ٹھیک ہونے میں 
شاکر صرف دیکھ سکتا ہے سن سکتا ہے اس کے علاوہ اس کی باڈی کا کوئی حصہ حرکت نہی کر سکتا 
الیشبا پہ قیامت آ گئی تھی 
شاکر یہ کیا ہو گیا میرے شاکر کو 
پاپا شاکر کو کیا ہو گیا پاپا 
پاپا شاکر کو کہو مجھ سے بات کرے پاپا
شاکر اٹھو جاو نا شاکر 
شاکر تم نہیں ایسا کر سکتے 
اپنے ہوش کھو چکی تھی الیشبا 
ماں نے تسلی دی اللہ سب ٹھیک کرے گا میری بچی 
الیشبا نے شاکر کا چہرہ اپنے ہاتھوں میں لیا اور کہنے لگی میری جان میں ہوں نا اپنے شاکر کے لیئے تم ٹھیک ہو جاو گے 
ماں باپ کچھ دن آتے رہے شاکر مے بھائی 3۔۔4 مہنے تک آتے رہے پھر انہوں نے بھی منہ موڑ لیا شاکر کے علاج پہ بہت پیسے خرچ ہو رے تھے انہوں نے سوچاہم۔کہاں سے دیں گے پیسہ انہوں شاکر کا حال پوچھنا چھوڑ دیا 
7 مہنے ہو گئے تھے شاکر کو کومہ میں ماں باپ کو اپنی اولاد سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا تھوڑے سے مطلبی ہو جاتے ہیں اپنی اولاد کے معاملے میں 
ماں نے کہا بیٹی الیشبا کب تک یوں رہو گی کب تک ایک زندہ لاش کی خدمت کرتی رہو گی 
ہم۔سے نہیں ہوتا برداشت تمہارے کزن کا رشتہ آیا ہے تمہارے لیئے شاکر کو کسی ایدھی سینٹر کے حوالے کر دیتے ہیں یا ان کے بھائیوں کے پاس چھوڑ دیتے ہیں تم کیوں اپنی زندگی عذاب کر رہی ہو 
الیشبا کی آنکھوں میں آنسو آ گئے 
ماں کے سینے سے لگ کر کہنے لگی ماں آج کے بعد مجھ پہ کوئی احسان نا کرنا آپ میں اب کی بیٹی نہیں ہوں اب 
جس کو آپ زندہ لاش بول رہی ہیں نا 
وہ میرا مجازی خدا ہے 
وہ جان ہے میری وہ جیتا ہے مجھ میں میں جیتی ہوں اس میں 
میں روز ماں اس کے پاوں چومتی ہوں 
میں روز محسوس کرتی ہوں کے میرا فرشتہ سو رہا ہے 
ماں ایک بیٹی تو آپ کے الفاظ برداشت کر گئی لیکن ایک بیوی ہرگز برداشت نہیں کرے گی اپنے شوہر کو زندہ لاش سننا 
ماں نے کہا بیٹی تم کو کیا ہو گیا 
شاکر کی محبت اور الیشبا کی وفاداری اس کی آنکھوں صاف دکھائی دے رہی تھی ماں آج کے بعد آپ مجھے آئی تو آپ مجھے مرا ہوا دیکھیں گئ اپنے شاکر کے لیئے میں کافی میرا اللہ میرے ساتھ ہے 
چھوڑ سب مجھے میں نبھاہ لوں اپنی وفا 
الیشبا نے کمرے میں جا کر شاکر کی آنکھیں چوم لی
شاکر تم پریشان نا ہونا میری جان 
میں کروں گی کام۔میں حلقوں گی تمہارا بزنس 
وہ الیشبا جس کا کچن میں دم گھٹتا تھا وہ آج اپنے ہمسفر کے لیئے زمانے سے آنکھیں ملانے نکل گئی تھی 
وہ آفس جایا کرتی تھک ہار کے گھر آتی پھر شاکر کو دیکھتی اس کوسنے سے لگا کر سو جایا کرتی تھی 
اس نے شاکر کے لیے ایک نرس رکھ لی تھی جو دن بھر اس کا خیال رکھتی تھی 
الیشبا شاکر کی خود شیو بناتی اس کے بال سنوارتی اس کو سینے سے لگاتی چومتی کہتی شاکر جب تم ٹھیک ہو جاو گے نا
تو ہم عمرہ کرنے چلیں گے ایک ساتھ 
الیشبا 2 سال گزر چکے تھے شاکر کومہ میں تھا 
سب لوگ کہا کرتے تھے الیشبا کیسی عورت ہے جس کی زندگی کا کوئی پتہ نہیں اس کے لیئے دن رات کام کرتی ہے 
ایک رات الیشبا کو بہت بخار تھا تو رہی تھی شاکر محسوس کر پا رہا تھا الیشبا کا رونا 
وہ تھک چکی تھی وہ ٹوٹ چکی تھی لیکن اس شاکر کی وفائیں بہت یاد آتی تھیں 
شاکر کی آنکھ سے آنسو نکل رہے تھے بے بس بیڈ پہ پڑا دیکھ رہا تھا اپنی الیشبا کو یوں ٹوٹ چکی الیشبا کو یا اللہ یا تو میری جان نکال لے یا مجھے ٹھیک کر دے میں اپنی الیشبا کو اتنی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا
پاس آئی شاکر میں جب تک سانس ہیں نہی ہاروں گی میں کروں گی کام
الیشبا نےاپنی کپمنی کو ایک کامیاب بنا دیا تھا وہاں الیشبا کو 50 کروڑ کا کنٹریکٹ ملا تھا 
گھر آئی شاکر دیکھو تمہاری کمپنی آج کتنی بڑی کمپنی بن چکی ہے 
آج دیکھو کتنا بڑا کنٹریکٹ ملا ہے ہم۔کو اس نے شاکر کا ہاتھ پکڑا چوم رہی تھی اتنے میں شاکر کے ہاتھ میں تھوڑی سی حرکت ہوئی 
شاکر تم نے ہاتھ ہلایا 
شاکر تم۔نے ہاتھ ہلایا 
میری جان وہ اسی وقت ڈاکٹر کے پاس لے گئی سب ٹیسٹ وغیرہ ہوئ ڈاکٹر حیران تھے 
اللہ کی قدرت ہے شاکر بہت تیزی سے ٹھیک ہو رہا ہے 
دیکھتے ہی دیکھتے شاکر کو اللہ نے بلکل ٹھیک کر دیا 
شاکر نے الیشبا کو سینے سے لگایا اور رونے لگا الیشبا اتنی وفاداری میری جان 
الیشبا اتنا کچھ برداشت کیا 
الیشبا کیوں میری جان مجھے چھوڑ دیتی کسی لاورث سینٹر میں 
الیشبا نے ہونٹوں پہ ہاتھ رکھا کہنے لگی شاکر میرے پاگل تم کو تو جنت میں بھی ساتھ لے کر جاوں گی تم۔دنیا میں۔چھوڑ جانے کی بات کرتے ہو
میرے پیارے فرشتہ جی
اجنبی ہو جو صدیوں سے 
سینے سے لگانے میں ذرا سی دیر لگتی 
الیشبا کی اتنی وفاداری 
کون کہتا ہے عورت وفادار نہیں ہوتی
ارے تم شاکر بن کر تو دیکھو شاکر کی طرح چاہ کر دیکھو 
ساری زندگی تمہارے قدموں پہ الیشبا بن کر نہ لٹا دے تو کہنا...
شوہر تھوڑی سی وفا تو کرے عورت محبت میں پاؤں نہ چوم لے تو کہنا...
ختم شد

   12
4 Comments

asma saba khwaj

04-Mar-2022 10:11 PM

Bhut khoob

Reply

Dua Abbas

15-Feb-2022 04:17 PM

Good

Reply

Anjana

14-Feb-2022 07:42 PM

Bahut khob

Reply